2019،ایدھی فاؤنڈیشن کراچی بیورو نے اعداد و شمار جاری کردیئے

2019،ایدھی فاؤنڈیشن کراچی بیورو نے اعداد و شمار جاری کردیئے

  



کراچی (رپورٹ/ اے حبیب خان)ملک کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن نے کراچی میں پیش آنے والے حادثات وواقعات اور ادارے کی فلاحی کارکردگی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ایدھی فاؤنڈیشن حکام کے مطابق ادارے کے رضاکاروں نے رواں برس ٹریفک حادثات میں ہلاک 854افراد کی لاشیں اٹھائیں،فائرنگ سے ہلاک 268افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کیں جبکہ فائرنگ کے زخمی 728افراد کو ریسکیو بھی کیا۔ ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق ادارے کو مختلف علاقوں سے تشدد زدہ 84 لاشیں بھی ملیں،رواں سال مختلف دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور 35زخمی بھی ہوئے،ڈوب کر مرنے والے 143 افراد کی لاشوں کو ریسکیو کیا گیا،خودکشی کرنے والے 128 افراد کی لاشوں کو بھی رضا کاروں نے اسپتال پہنچایا۔فلاحی ادارے کے اعداوشمار بتاتے ہیں کہ شہر میں دیگر حادثات وواقعات میں 820 افراد ہلاک اور 284 زخمی ہوئے،سال دوہزار انیس میں حادثات وواقعات میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد2229اور زخمیوں کی1047 رہی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...