مولانا فداالرحمن درخواستی کی رحلت عظیم نقصان ہے،حافظ احمد علی

مولانا فداالرحمن درخواستی کی رحلت عظیم نقصان ہے،حافظ احمد علی

  



کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ممتاز عالم دین مولانا عبداللہ درخواستی کے صاحبزادے اور ممتاز عالم دین جمعیت علماء اسلام کے سرپرست اعلیٰ مولانا فدا الرحمن درخواستی کے انتقال پر جے یو آئی سندھ کے امیر حافظ احمد علی نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی ساری زندگی اسلام کی ترویج و اشاعت میں گزری اور انہوں ے اپنے والد کی پیروی کرتے ہوئے دینی مدارس کا جال پھیلایا۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنما حافظ احمد علی ممتاز عالم دین مولانا فدا الرحمن درخواستی کی نماز جناہ میں شرکت کے لیے خانپور روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...