سال 2020 کا پہلا چاند  گرہن جنوری میں ہوگا،محکمہ موسمیات

سال 2020 کا پہلا چاند  گرہن جنوری میں ہوگا،محکمہ موسمیات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)نئے سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی رات ہوگا اور پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2020 کا پہلاچاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی رات ہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن رات 10 بجکر 8 منٹ سے 2 بجکر 12 منٹ تک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سال 2020 میں 2 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن ہونگے۔سال 2020  کا دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی رات ہوگا۔ اس کے علاوہ 21 جون 2020 کو سال کا پہلا سورج گرہن بھی پاکستان میں نظر آئے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...