کابل، بد ترین فضائی آلودگی سے متاثرہ 17افراد ہلاک
کابل(آئی این پی) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں بدترین فضائی آلودگی سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کم ازکم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔وزارت صحت کیایک اہلکار فدا محمد پیکان نے بتایاگزشتہ ایک ہفتے کے دوران سانس کی تکلیف میں مبتلا فضائی اآلودگی سے متاثر تقریباآٹھ ہزار مریضوں نے اسپتالوں کا رخ کیا جن میں سے شدید متاثر سترہ افراد ہلاک ہوئے۔کابل کا شمارفضائی آلودگی سے انتہائی متاثر دنیا کے شہروں میں کیا جاتا ہے۔اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے قومی ادارہ تحفظ ماحول نے کابل کی مقامی انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر ایک مہم کاشروع کی ہے۔شدید سردی کے موسم میں افغانستان کے لوگ گھروں کو گرم رکھنے کے لئے کوئلے سمیت دیگر کم معیار کو ایندھن استعمال کرتے ہیں۔