بنگلہ دیش، ٹیلی کام آپریٹرز کا بھارتی سرحد پر اپنی سروسز بند کرنے کا فیصلہ 

بنگلہ دیش، ٹیلی کام آپریٹرز کا بھارتی سرحد پر اپنی سروسز بند کرنے کا فیصلہ 

  



ڈھاکا(آئی این پی)بنگلہ دیش کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے آپریٹرز نے کو اپنی بھارتی سرحد کے ساتھ اپنی سروسز بند کردیں،موبائل فون کوریج کو پوری سرحد کے ساتھ ایک کلومیٹر کے داائرے میں بند کردیا گیا ہے،موجودہ صورتحال میں ملک کی سلامتی کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے آپریٹرز نے کو اپنی بھارتی سرحد کے ساتھ اپنی سروسز بند کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 'موبائل فون کوریج کو پوری سرحد کے ساتھ ایک کلومیٹر کے داائرے میں بند کردیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 'موجودہ صورتحال میں ملک کی سلامتی کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 'فیصلہ اس تشویش کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ بھارتی مسلمان نئے شہریت کے قانون کی وجہ سے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 11 دسمبر کو بل پاس کیا تھا جس کے تحت چند ممالک سے غیر ملکی مہاجرین کو شہریت دی جانی ہے۔

مزید : عالمی منظر /راولپنڈی صفحہ آخر


loading...