گیس کی ترسیل کا تنازعہ، روس اور یوکرائن کے مابین معاہدہ

گیس کی ترسیل کا تنازعہ، روس اور یوکرائن کے مابین معاہدہ

  



ماسکو(آئی این پی)روس اور یوکرائن نے گیس کی ترسیل پر جاری تنازعے کو حل کر لیا ہے۔ یوکرائن کے صدر وولودو میر زیلنسکی نے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ توانائی کے روسی ادارے گیس پروم کے مطابق آج اکتیس دسمبر کو ختم ہونے والے معاہدے میں پانچ سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ فریقین کے مابین دو ہفتے قبل ایک بنیادی معاہدہ طے پایا تھا، بعد ازاں یہ بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی تھی۔ یورپ کی گیس کی اٹھارہ فیصد ضروریات روس پوری کرتا ہے اور یہ گیس یوکرائن سے ہوتی ہوئی یورپ پہنچتی ہے۔

مزید : عالمی منظر /راولپنڈی صفحہ آخر