جامعہ ملاکنڈ کے کالجز میں معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے: پروفیسر ڈاکٹر گل زمان

جامعہ ملاکنڈ کے کالجز میں معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے: پروفیسر ...

  



اوچ دیر لو ئر (نمائندہ خصوصی)وائس چانسلرملاکنڈ یو نیورسٹی پر وفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہا کہ جامعہ ملاکنڈ کے کالجز میں معیاری تعلیم یقینی بنائیں گے،ملحقہ کالجز میں پڑھائی کانظام مزید بہتر بنانے کی غرض سے مؤثر اقدامات کریں گے۔الحاق شدہ کالجز میں معیاری تعلیم یقینی بنانا اہم تر جیح ہے،کیو نکہ الحاق کے تحت منسلک کالجز ہی ہمارے اصل سٹیک ہو لڈرز ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملحقہ کالجز میں کوالٹی اشورنس میکنزم قابل عمل بنانے کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ملحقہ کالجز میں پڑھائے کانظام بہتر بنانے کی غرض سے مؤثر اقدامات کریں گے۔اسلامیہ کالج پشاور یو نیورسٹی کے ڈائر یکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پر وفیسر ڈاکٹر اظہار احمد نے سہل کارکے فرائض انجام دئیے،ڈاکٹر جانگیر خان نے تفصیلی لیکچر دیا،ورکشاپ کے اختتام پر مہمانوں کو شیلڈز دی گئیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...