محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا میں تبادلے اور تعیناتیاں

محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا میں تبادلے اور تعیناتیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر) محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا کی ہدایت کی روشنی میں محکمے میں دو سال سے ایک جگہ پر کام کرنے والے ملازمین کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جس پر محکمہ مواصلات و تعمیرات نے اپنے 297 ملازمین کے تبادلے اور تعنیاتی کر دی ہے۔ جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان میں 159 جونئیر کلرکس، 17 اسسٹنٹس، 40 اکاؤنٹس کلرکس، 10 جونیئر سکیل سٹینوگرافرز، 21 ہیڈ ڈرفٹسمین اور 30 ٹریسر شامل ہیں۔ اکبر ایوب خان نے محکمہ مواصلات کو مزید ہدایت جاری کی ہے کہ اگلے مرحلے میں محکمہ میں ایک جگہ دو سال سے کام کرنے والے افسران کی پلیسمنٹ کا کیس بھی جلد از جلد تیار کی جائے تاکہ ان کے بھی تبادلے اور تعیناتیاں عمل میں لائی جا سکیں۔