بنوں بورڈ، نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

  بنوں بورڈ، نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کی طر ف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات 16اپریل 2020 ء سے شروع ہو رہے ہیں جس کیلئے آن لائن ایڈمیشن ماڈیول استعمال کر کے ایڈمیشن کی جا سکتی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایڈمیشن فیس قریبی نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈبینک لیمٹڈ،اور حبیب بینک لیمیٹڈکی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ دوسرے بورڈ سے ریگولر طلباء بھی ایڈمیشن فارم جمع کر ا کر داخلہ لے سکتے ہیں بشرطیکہ وہ بنوں بورڈ کے قواعد و ضوابط پر پورا اترتے ہوں۔امتحانی ہالوں سے متعلق درخواستیں 31 دسمبر تک دی جا سکتی ہیں بعد میں کو ئی درخواست قابلِ قبول نہ ہوگی۔ مزید کسی بھی معلومات کیلئے آن لائن ایڈمیشن ماڈیول (او اے ایم)www.biseb.edu.pk پر لی جا سکتی ہیں۔