ڈی سی جنوبی وزیر ستان کا مختلف طبی مراکز کا دورہ

ڈی سی جنوبی وزیر ستان کا مختلف طبی مراکز کا دورہ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ مختلف طبی مراکز صحت کا اچانک دورہ۔ڈپٹی کمشنر کے چھاپوں کے دوران متعدد ملازمین غیر حاضر پائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو غیر حاضر ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی اور عملے کی تعیناتی کے باوجود طبی مراکز کا غیرفعال ہونا افسوسناک ہے ایسی صورتحال ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مراکز صحت میں عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ حاضری کا نظام واضح کیا جائے۔حمیداللہ خٹک نے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی طبی مراکز میں بچوں کی پیدائش کابا قاعدگی سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کو آگاہ کیا جائے اور تمام بچوں کو EPI ٹیکوں کا کورس ضرور کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام طبی مراکز میں ای پی آئی ٹیکنیشنز اور ویکسین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر