مزدور کسان پارٹی کے مرکزی چیئرمین افضل شاہ خاموش نے اسفندیار ولی کی عیادت کی
چارسدہ(بیورورپورٹ) پاکستان مزدور کسان پارٹی کے مرکزی چیئرمین افضل خاموش نے ولی باغ چارسدہ میں اسفندیار ولی خان کی بیمار پرسی کی اور پختونخوا کے موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست پر تفصیلی گفتگوں کی۔دونوں رہنماؤں نے پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام قوم پرست اور حقیقی ترقی پسند جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر پختونوں اور تمام نچلی طبقات کے محرومیوں کے ازالے کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں۔ ملاقات میں پاک افغان مسائل بھی زیر بحث آئے۔اس حوالے سے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایک بڑے نمائندہ جرگے کے انعقاد کی ضرورت ہے تاکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کیا جا سکے