پشاور، صوابی، ڈیرہ، سرائے نور نگ میں بے گھر افراد کیلئے شیلٹر ہومز قائم

پشاور، صوابی، ڈیرہ، سرائے نور نگ میں بے گھر افراد کیلئے شیلٹر ہومز قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور،اضلاع (سٹی رپورٹر،نمائندگان پاکستان)خیبر پختونخوا میں بے گھر افراد کو سردی کی شدت سے محفوظ کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی خصوصی احکامات کی روشنی میں اس وقت صوبے کے 29 اضلاع میں کل 61 پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں۔ جن میں بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لئے گرم بستروں کے علاوہ کھانے پینے کے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (پی ایم آر یو) سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع ایبٹ آباد، باجوڑ، بٹگرام، ہنگو، کرک، کوہاٹ، لوئیر کوہستان، لوئیر چترال، ملاکنڈ، مانسہرہ، مہمند، اپر کوہستان، اور دیر اپر میں ایک ایک، ضلع چارسدہ، خیبر، کرم، لکی مروت، مردان، اورکزء اور ٹانک میں دو دو، ضلع ڈی آئی خان، ہری پور، لوئیر دیر، لوئیر دیر اور نوشہرہ میں تین تین، ضلع صوابی میں چار جبکہ ضلع پشاور اور بونیر میں پانچ پانچ پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں۔ گزشتہ رات (30دسمبر 2019) ان 61 پناہ گاہوں میں مجموعی طور پر 911 افراد کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی گئیں ٭صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہدایا ت کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دو جگہوں لکی مروت اور نونگ ٹاؤن میں بے گھر لوگوں کیلئے شیلٹر ہومز کھولے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم وزیر نے شیلٹر ہومز کا دورہ کرکے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر شیلڑ ہومز میں موجود لوگوں سے ملے اور ان سے سہولیات سے متعلق پوچھا۔ اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن کو انٹر ویو دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بے گھر افراد کیلئے صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کا مکمل بندوبست ہے اور وہ لوگ جن کے اپنے گھر نہیں ان کو حکومت رہنے کیلئے چھت اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کر ے گی۔ ڈی سی لکی مروت نے کہا کہ غریب لوگوں کی مدد اور ان کی بحالی حکومتی ویژن کا حصہ ہے جسے ہر حال میں جاری رکھا جائے گا تاکہ مدینہ کی ریاست کے طرز پر اپنی ریاست کو گامزن کیا جا سکے٭سردی کی شدت میں اضافے کے باعث صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لکی مروت کی طرف سے لکی مروت اور نورنگ میں قائم شیلٹرہومز میں بے آسرا اور بے گھر افراد کے ساتھ ساتھ مسافر امڈ آئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے نورنگ میں قائم شیلٹر ہوم کا دورہ کیا وہ وہاں رات ٹھہرنے کے لئے آنے والے لوگوں سے ملے اور ان کے ساتھ رات کا کھانا بھی کھایاسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورالامین نے لکی شہر میں شیلٹر ہوم میں بے گھر افراد کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ کھانا کھایاضلعی انتظامیہ نے شیلٹر ہومز میں بے گھر اور بے سہارا افراد کے ٹھہرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں اور انہیں دو وقت کا کھانا اور ناشتہ فراہم کیا جارہا ہے اس کے علاوہ کمروں میں ہیٹرز بھی لگائے گئے ہیں تاکہ ان میں ٹھہرنے والے افراد سردی کی شدت سے محفوظ رہیں ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے موقع پر موجود حکام کو ہدایت کی کہ شیلٹر ہومز میں ٹھہر نے والے افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے٭وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بے گھر افراد کو شیلٹر فراہم کرنے شدید سردی سے نمٹنے کے پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ انسپکٹر جنرل پولیس خیپر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ حامد محمود کی نگرانی میں عوام دوست پولیس نے بھی مختلف چوراہوں پر بے سروسامانی کی عالم میں ٹھٹھرتی سرد راتوں میں زندگی گزارنے والے بے سہارا، غریب و لاچار افراد کی مدد کیلئے ان میں کھانا اور گرم کمبل تقسیم کئے اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ شیلٹر ہومز منتقل کیا۔