چارسدہ پریس کلب کے انتخابات مکمل،سبزعلی خان ترین صدر منتخب

چارسدہ پریس کلب کے انتخابات مکمل،سبزعلی خان ترین صدر منتخب

  



چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ پریس کلب کے انتخابات مکمل۔ سبز علی خان ترین صدر جبکہ سرتاج خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔دیگر عہدیداروں میں نائب صدر فضل وہاب،جائنٹ سیکرٹری ناصر علی شاہ،فنانس سیکرٹری ندیم جان اور آفس سیکرٹری سیف اللہ جان شامل ہیں۔گورننگ باڈی کے پانچ ممبران بھی منتخب۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ پریس کلب کے انتخابات الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید علی شاہ کی نگرانی میں مکمل ہو گئے۔سبز علی خان ترین صدر جبکہ سرتاج جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔دیگر عہدیداروں میں نائب صدر فضل وہاب،جائنٹ سیکرٹری ناصر علی شاہ،فنانس سیکرٹری ندیم جان اور آفس سیکرٹری سیف اللہ جان جبکہ گورننگ باڈی کے منتخب ہونے والے ممبران میں داود درانی،حافظ وزیر محمد،واجدعلی آفریدی،کفایت اللہ اور سراج علی شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر