بٹ خیلہ،قومی وطن پارٹی کے سابق امیدوار محمد ابرار فائرنگ سے جاں بحق

  بٹ خیلہ،قومی وطن پارٹی کے سابق امیدوار محمد ابرار فائرنگ سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل صدرسابق امیدوارقومی اسمبلی محمدابرارخان یوسفزئی کوجائیدادکے تنازعے پرمخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق لیویزذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز بٹ خیلہ گاؤں جالہ وانان میں جائیدادکے تنازعے پرفائرنگ کے نتیجے میں قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل صدرسابق تحریک اتحادازادقبائل کے راہنمامحمدابرارخان اورمخالف فریق کے گلزارخان شدیدزخمی ہوگئے فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیاجہاں پرمحمدابرارخان زخموں کوتاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی مالاکنڈلیویزفورس کے صوبیدارمیجرفریداللہ خان ہسپتال پہنچ کرحالات کوقابوکرلیاتھانہ پل چوکی نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔