اسرائیل کا حماس کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی پر غور

اسرائیل کا حماس کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی پر غور

  



تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی میڈیا نے کہاہے کہ حکومت انتہا پسند فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی کے ایک منصوبے پر غور کر رہی ہے۔ اس مناسبت سے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کرنے والے ملک مصر نے مجوزہ جنگ بندی کے منصوبے کی تفصیلات اعلیٰ اسرائیلی سکیورٹی حکام کو فراہم کر دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ اس پلان پر ابتدائی غور کر چکی ہے۔ اس منصوبے کی شرائط پر نیتن یاہو کی کابینہ بدھ پہلی جنوری کو ایک مرتبہ پھر بحث کرے گی۔ اس پلان میں فلسطینی تاجروں کی ایک بڑی تعداد کو اسرائیل میں داخلے کے پرمٹ جاری کرنے اور جواباً حماس اسرائیل پر راکٹ داغنے والے انتہا پسندوں کے خلاف زیادی سختی سے برتے گی۔

مزید : عالمی منظر /راولپنڈی صفحہ آخر