ہالینڈ کو اب صرف نیدر لینڈ کے نام سے ہی پکارا جائے گا، سرکار کا اعلان

ہالینڈ کو اب صرف نیدر لینڈ کے نام سے ہی پکارا جائے گا، سرکار کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایمسٹرڈم(آئی این پی) یورپی ملک نیدر لینڈ کو عرف عام میں ہالینڈ ہے اور وہ عموما اسی نام سے ہی دنیا میں جانا جاتا ہے۔لیکن اب اسے اس نام سے نہیں پکارا جا سکے گا، کیونکہ نیدرلینڈ کی حکومت نے یہ نام سرکاری سطح پر ختم کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیاکے مطابق نیدر لینڈ کی حکومت بین الاقوامی سطح پر ملک کے تشخص کو ازسرنو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہالینڈ کا نام ختم کیا جانا بھی اسی کوشش کا حصہ ہے۔حکومت کی طرف سے ایک قانون منظور کیا گیا ہے جو کہ یکم جنوری 2020 سے لاگو ہوگا۔ پہلے دیگر ممالک، کمپنیاں، سفارتخانے وغیرہ نیدرلینڈ کو ہالینڈ لکھتے اور پکارتے تھے مگر اب یکم جنوری کے بعد اسے ہالینڈ نہیں پکارا جاسکے گا۔