پبی میں بے سہارا افراد کیلئے شب بسری اور قیام وطعام کا انتظام

  پبی میں بے سہارا افراد کیلئے شب بسری اور قیام وطعام کا انتظام

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شا ہد علی خان بے سہارا اور پردیسی افراد کو شب بسری کے لئے قیام وطعام کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے فلاحی اقدامات پر عمل پیرا ہے اس ضمن میں نوشہرہ کے اہم علاقہ نوشہرہ کینٹ شوبرا چوک سے چند قدم فاصلے پر 1122 آفیس کے قریب سی این ڈبلیو ہاسٹلز میں "پناہ گاہ" کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ جو سوشل ویلفیئرکے تعاون سے قائم کیا گیا ہیں پناہ گاہ میں مرد وخواتین کے لئے 70 سے 80 افراد کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہیں۔ جنہیں واش رومز، بجلی، پینے کے پانی, سردی سے بچنے کے لیے ہیٹرز, گرم پانی کا انتظام ودیگر بنیادی سہولیات میسر آئینگی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شا ہد علی خان کی ہدایت کے مطابق ایسی طرح کے پناہ گاہیں دیگر تحصیلوں میں بھی قیام عمل لائے جائیں گے۔ جن کا عنقریب افتتاح کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...