مہمند، تحصیل صافی لکڑ ومیں احتجاجی مظاہر ہ، شاہراہ بند

مہمند، تحصیل صافی لکڑ ومیں احتجاجی مظاہر ہ، شاہراہ بند

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی لکڑو میں احتجاجاً ایک گھنٹے تک پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ بند۔ غیر قانونی لیز کو فوری طور پر کینسل کیا جائے۔ ڈی سی اور ڈی پی او ٹھیکدار کی حمایت کر کے ماربل کان پر پولیس تعینات کر دیئے ہیں۔ مظاہرین کا ٹھیکدار کے جعلی لیز کے خلاف نعرہ بازی۔ قوم کی آپس میں لڑائی کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل صافی گاگیزئی کٹا سر قوم کے مشران حاجی نور رحمن، شیر حسن، حاجی بہادر، ملک گل محمد و دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خانقاہ ماربل کے ٹھیکدار حاجی جلات خان کے ساتھ نہ ہم نے معاہدہ کیا ہے۔ مگر انہوں نے غیر قانونی لیز کر کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی تعاؤن سے ماربل کا ن پر قبضہ جمائے رکھا ہے۔ اور غیر قانونی طور پر پولیس فورسز کی نگرانی میں ماربل لے جا رہے ہیں۔ ہم نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کو بار بار آگاہ کئے مگرہ وہ بھی کوئی ایکشن نہیں لیتے ہیں۔ اس لئے ہم نے مجبور ہو کر سڑک بلا ک کیا ہے۔ اگر ہماری قوم کی دادرسی نہ کی گئی تو ہم گورنر ہاؤس اور وزیر اعظم کے سامنے اپنے بچوں سمیت مظاہرہ کر کے اپنے حقوق حاصل کرینگے۔ انہوں نے جعلی لیز اور جعلی ٹھیکدار کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ آخر میں مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم ہر قسم مذاکرات اور جرگے کیلئے تیار ہیں۔ مگر انتظامیہ اس کا فوری طور پر نوٹس لے ورنہ تصادم کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...