چور ی اور منشیات سمگلنگ میں ملوث چار ملزمان گرفتار

چور ی اور منشیات سمگلنگ میں ملوث چار ملزمان گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاو رنے متنی کی حدود میں ٹیوب ویل سے بیٹریا اور دیگر اشیاء چوری کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے دو عدد بیٹریاں،ایک عدد سولر اورایک عدد سمر سیبل بر آمد کر لیا گیا ہے،جبکہ دوسری کاروائی کے دوران کوہاٹ روڈ فرنٹیر روڈ پر دو منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو پیکٹ ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی نہال ولد تازہ گل سکنہ ٹیلہ بندنے تھانہ متنی پولیس کو رپورٹ درج کی تھی کہ اس کے ٹیوب ویل سے کسی نا معلوم ملزمان نے بیٹریاں، سولر اور سمر سیبل چوری کرلیے ہیں جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئیایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالدنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل توحید اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ متنی تحسین اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیاجس کے دوران چوری میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران دو ملزمان اویس ولد شمس الرحمان اور آیاز ولد نور زمان ساکنان ٹیلہ بند کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیاِہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مسروقہ دو عدد بیٹریا، سولر اور سمر سیبل برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری کاروائی کے دوران متنی پولیس نے کوہاٹ روڈ فرنٹیر روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار 2746 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے دو پیکٹ ہیروئن برآمد کر کے دو ملزمان ابراراحمد ولد مختیار اور نہال ولد گل شریف کو گرفتار کر لیا،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہ

مزید : پشاورصفحہ آخر