سکول پرنسپل کے لاکھوں روپے چور ی کرنے والا ملزم گرفتار

    سکول پرنسپل کے لاکھوں روپے چور ی کرنے والا ملزم گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاو رنے اپنے ہی سکول سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا،گرفتارملزم ٹاون کے ایک نجی سکول میں ملازم تھاجس نے موقع ملنے پر اپنے ہی دفتر سے لاکھوں روپے چوری کر لئے تھے، گرفتار ملزما نے ابتدائی تفتیش کے دوران لاکھوں روپے چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 5 لاکھ پچاسی ہزار مسروقہ رقم بھی بر آمد کر لی گئی ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی آصف ولد حاجی شمال خان سکنہ لکی مروت حال پرنسپل ہیلتھ اینڈسائنس سکول نے تھانہ ٹاؤن پولیس کو رپورٹ درج کی تھی کہ اس کے دفتر سے کسی نا معلوم ملزم نے لاکھوں روپے چوری کرلیے ہیں جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ تصوراقبال نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن مختیار علی اور ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن نعیم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کی ہدایت کی تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے ساتھ ساتھ سکول عملہ کو بھی شامل تفتیش کیاجس کے دوران سکول ملازم احمد علی ولد پرویز کے بار بار بیانات تبدیل کرنے پر اسے انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیاِہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوان اس سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر