کبل پولیس کی کارروائی ملزم گرفتار،مقدمہ درج
کبل(تحصیل رپورٹر)کبل دیولئی چوکی انچارج SIسر فراز خان نے ہمراہ نفری کاروائی کر تے ہوئے مو ٹر کار سے 55کلو دنداسہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقدمہ درج۔ ACکبل نے قانونی کاروائی کر تے ہوئے ملزم کو 35ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ ما ل بحق سرکار ضبط۔ تفصیلا ت کے مطابق تحصیل کبل علا قہ دیولئی چوکی پولیس انچارج سر فراز خان نے ہمرا ہ پولیس نفری کاروائی کر تے ہوئے مو ٹرکار نمبر HE926سے دوران چیکنگ 55کلو دنداسہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقدمہ درج کرنے کے بعد محکمہ فارسٹ اہلکاروں کی موجودگی میں ACکبل نے قانونی کاروائی کر کے ملزم کو 35ہزار روپے جر مانہ کیا جبکہ مال کو بحق سرکار ضبط کر لیا۔