ڈیرہ،نوسر باز گروہ کی انوکھی کارروائی ایک شخص نقدی اور سامان سے محروم

  ڈیرہ،نوسر باز گروہ کی انوکھی کارروائی ایک شخص نقدی اور سامان سے محروم

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) نوسرباز گروہ پولیس اہلکار کو بھائی کی شادی کا جھانسہ دیکر گروہ کی رکن خاتون کے نکاح کو ڈرامہ رچا کر ساڑھے تین لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سمیٹ کر رفو چکر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں پولیس ڈرائیور کانسٹیبل محمد خالد ولد علی محمد بابڑ سکنہ چودھوان نے 496-A/419/420ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ پولیس چوکی نمبر4نزد اسلامیہ سکول پر تعیناتی کے دوران 21ستمبر2019کو مذکورہ چوکی انچارج ایکس سروس مین انسپکٹر زمان سمیت ایکس سروس مین کانسٹیبل اکبر نواز اور شمال خان بیٹنی سکنہ لکی مروت نے مجھے اپنے بھائی کی شادی کرانے کیلئے رشتے کی افر کی۔ جب میں ان سے ملا تو ملزمان نے میرے بھائی کا رشتہ عائشہ نامی خاتون جو کہ ضلع چنیوٹ کی رہائشی ہے سے 3لاکھ50ہزار روپے کے عوض نکاح کرایا تاہم مذکورہ خاتون شادی کے دود دن بعدہی گھر سے قیمتی سامان اور شادی کے کپڑے سمیٹ کر رفو چکر ہوگئی۔ کانسٹیبل محمد خالد نے ملزمان کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ سے نکاح در نکاح کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کرادیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر