سبزعلی خان ترین کی والدہ کی رسم قل ادا

سبزعلی خان ترین کی والدہ کی رسم قل ادا

  



چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسد ہ پریس کلب کے صدر سبز علی خان ترین کی والدہ ماجدہ کی رسم قل کے آبائی گاؤں آباد میں ادا کر دی گئی۔رسم قل کے موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں افراد نے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور ان کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی،اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ،ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ،سابق تحصیل ناظم خلیل بشیر خان،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان،سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ،سابق ڈی جی مائنز اینڈ منرلز منتظر خان،سابق ضلعی نائب ناظم مصور شاہ خان،سابق صوبائی وزیر احسان اللہ خان، سابق ناظم تحصیل تنگی امین باچا، قومی وطن پارٹی کے رہنماقیصر جما ل ہشتنگرے، ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدر ممتاز قانون دان مجیب الرحمان ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر مصباح اللہ، آل تاجر فیڈریشن چئیرمین لعل محمد لعل،میاں مفرق شاہ اور ارشاد خان اور دیگر تاجر تنظیموں کے راہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے ان والدہ کی وفات پر سبز علی خان ترین سے تعزیت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر