ڈیرہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

ڈیرہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ صدر کی حدود بے نظیر کالونی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر6تولے طلائی زیوارت، 3لاکھ روپے کی نقدی،ایل ای ڈی، ٹی وی اور مائیکرو وویو اوون سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں بے نظیر کالونی میں قیصر ندیم نیازی کے گھر میں نامعلوم چور اس وقت گھر کے تالے توڑ کر گھر میں موجود6تولے کے طلائی زیوارات،3لاکھ روپے کی نقدی، موٹر سائیکل رجسٹریشن،ایل ای ڈی، ٹی وی اور مائیکرو وویو اوون سمیت دیگر گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے۔ صدر پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...