صوابی،لکڑی کی سمگلنگ ناکام،ملزمان گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ) اُتلہ گدون پولیس نے غیر قانونی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او اُتلہ ضلع صوابی نیاز علی خان نے ایک کارروائی کر تے ہوئے غیر قانونی لکڑیاں (سلیپرز) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد (QPM)کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او اُتلہ سب انسپکٹر نیاز علی خان بمع پولیس نفری نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر دیار سلیپران سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی گئی۔ گزشتہ رات اتلہ روڈ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران سے لکڑیاں سلیپر سے لدی ہوئی ڈاڈسن کو پکڑا گیا جس کے ذریعے غیر قانونی طور پر عمارتی لکڑی سمگل کی جارہی تھی۔ سمگلر حضرت علی سکنہ بیر گلی کو گرفتار کرکے محکمہ گدون فارسٹ ڈویژن نے 33276روپے جرمانہ کیا۔جبکہ علاقہ میں سرچ اپریشن کرتے ہوئے ایک عدد بندوق برآمد کیا گیا۔