نوشہرہ میں نامعلوم چوروں نے معروف معالج کے گھر کا صفایا کردیا

نوشہرہ میں نامعلوم چوروں نے معروف معالج کے گھر کا صفایا کردیا

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ پولیس لائن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر تھانہ اضاخیل کی حدود اور بر لب جی ٹی روڈ پرنامعلوم چاررکنی مسلح ڈکیت گروہ نے انکھوں کے معروف معالج کے گھر گھس کر ان کو اہلیہ سمیت گن پوائنٹ پر یر غمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کی طلائی زیورات، نقدی اور ایک عدد 30بور چائینہ پستول لیکر فرارجبکہ نوشہرہ کلاں محلہ آباخیل میں بھی نامعلوم چوروں نے 3دوکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی سمیت دیگرقیمتی اشیا ء لے اڑے نوشہرہ کلاں، اضاخیل، پبی اور ضلع نوشہرہ کے دیگر نواحی علاقوں میں چوری، ڈکیتی، راہزنی کی پے در پے وارداتوں سے ضلع نوشہرہ کے عوام عدم تحفظ کے شکار واقعات کے مطابق انکھوں کے ماہر معالج ڈاکٹر گل شاد علی نے پولیس کو رپورٹ درج کرانے ہوئے بتا یاکہ میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ واقع نوشہرہ پولیس لائن سے چند فرلانگ کے فاصلے پرتھانہ اضاخیل کی حدود برلب جی ٹی روڈ نزدخٹ کلے کورد میں موگود تھا کہ اس دوران چاررکنی نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈکیت گروہ ہمارے گھر گھس گئے جس نے مجھے اور میری اہلیہ کو یرغمال بنا کر ہماری انکھوں پر پٹیاں باند ھ کر ہمارے گھر سے 20تولے طلائی زیورات، لاکھوں روپے کی نقدی اور ایک عدد 30بور چائینہ پستول لیکر فرار ہوئے جبکہ دوسرا واقع نوشہرہ کلاں کے محلہ آباخیل میں پیش آیا جس میں نامعلوم چوروں نے تین دوکانوں کے تالے توڑکر ان سے ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوئے ہیں واضح رہے کہ تقریباً2ہفتے قبل تھانہ نوشہرہ کلاں کے عقب اور نوشہرہ تحصیل روڈ نوشہرہ کلاں میں بیرون ملک بہ سلسلہ محنت مزدوری مقیم تاج محمد کے گھر پر بھی نامعلوم چوروں نے دھاوابول دیا تھا لیکن قریبی پڑوسیوں اور مکین مکان کی بروقت شور مچانے پر چور بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے نوشہرہ کلاں، پبی، اضاخیل اور ضلع نوشہرہ کے دیگر نواحی علاقوں میں چوری، ڈکیتی راہزنی کی بڑھتی ہوئیں وارداتوں نے نوشہرہ کے عوام کو خوف میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے اور بعض علاقوں میں شہریوں نے گھروں میں پہرہ داری سٹم شروع کردیاہے عوام نے اپنی جان و مال کی تحفظ کے لئے آئی جی خیبر پختونخواہ اور ریجنل پولیس افیسر مردان ریجن سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...