ڈاکٹر فائزہ رشید کی پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر سید بخار شاہ باچا کو مبارک باد

  ڈاکٹر فائزہ رشید کی پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر سید بخار شاہ باچا کو ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پی پی پی کے صوبائی رہنما اور سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر صدر سید بخار شاہ باچا اور ان کی پوری کابینہ کو دلی مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سید بخار شاہ کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ صحافی برادری کو انکی کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس منصب پر ساتویں بار منتخب ہوئے ہیں۔فائزہ رشید نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ بحیثیت صدر پشاور پریس کلب وہ اور ان کی کابینہ صحافی برادری کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی کابینہ عوام کے مسائل و مشکلات کی نشاندہی اور حل میں موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر