چارسدہ میں گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات

چارسدہ میں گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات

  



چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھریلو صارفین کے لئے سوئی گیس کم پریشر کے مسئلے کے حل کے لئے تمام سی این جی سٹیشن کو دن میں چھ گھنٹوں کے لئے بند کرنے کے احکامات جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے گھریلوں صارفین کے لئے سوئی گیس کے کم پریشر کے مسئلے کے حل کے پیش نظر ضلع بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کو صبح 5بجے سے صبح 8بجے تک جبکہ شام 5بجے سے لیکر شام 8بجے تک بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی سٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ گھریلوں صارفین کے لئے کم پریشر کا مسئلہ حل کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے جو ایک مہینے کے لئے لاگوں ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...