دو افتادہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے،طارق سعید خان

دو افتادہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے،طارق سعید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے نائب صدرطارق سعید خان میدادخیل نے تحصیل نورنگ کے لئے منظور کردہ منصوبوں پروزیرصحت ہشام انعام اللہ خان اورصوبائی حکومت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ وزیرصحت ہشام انعام اللہ تحصیل نورنگ کے دورآفتادہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے بیوٹیفیکیشن فنڈ کی مدمیں منظورہونیوالے ایک ارب روپے میں نورنگ شہراورملحقہ علاقوں کے لئے جومنصوبے دئیے ہیں اُس کے ٹینڈرہوچکے ہیں اورعنقریب اُس پرکام کاآغازکیاجائے گاجن میں ککی روڈ تاپیتاوی کلی روڈ کی تعمیر بمعہ ڈرین،منجی والا تا سرائے نورنگ روڈ کی تعمیر،ککی روڈ کے دونوں جانب نئے ڈرین کی تعمیر،سبزی منڈی سے تحصیل بلڈنگ تک نئے روڈ کی تعمیر،ممہ خیل تا بنوں ڈیرہ روڈتک نئے روڈ کی تعمیراورمنیاری بازار نورنگ میں ٹف ٹائلز سے گلیوں کی تعمیرشامل ہے اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی تعمیروترقی اورخوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے جس سے یہاں کے عوام کواپنی ہی اضلاع میں زندگی کی بنیادی سہولیات گھروں کے نزدیک میسرہوگی۔