تعلیم ترقی کا زینہ ہے،ڈاکٹر طارق محمود یوسفزئی

  تعلیم ترقی کا زینہ ہے،ڈاکٹر طارق محمود یوسفزئی

  



مردان (بیورورپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر طارق محمود یوسفزئی نے کہاہے کہ تعلیم ترقی کا اہم زینہ ہے ہمیں بچوں کی تربیت اور پھر تعلیم پر توجہ دینا چاہیے وہ نیو باغ کالونی ماڈرن سکول سسٹم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں وہ مہمان خصوصی تھے تقریب میں بچوں اوران کے والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی تقریب سے سکول کے پرنسپل محمدارشاد خان، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل،پروفسیر عبداللہ،پروفسیر ڈاکٹر اویس قرنی اوردیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں اہم رول اداکررہے ہیں حکومت ان اداروں کی سرپرستی کریں انہوں نے کہاکہ ہمیں نئی نسل کو جدید چیلنجز سے نبرآزماہونے کے لئے تیارکرنا ہوگا اور ایسے میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو اپنا مثبت کردار اداکرناچاہیے انہوں نے کہاکہ ترقی کے لئے ہمیں تمام تر توجہ تعلیم دیناچاہیئے سکول کے پرنسپل نے کہاکہ ایک مشن اورجذبے کے تحت ادارہ کاقیام عمل میں لایاگیاہے تقریب کے مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر