بنوں اور شمالی وزیرستان کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ،سڑک بند

بنوں اور شمالی وزیرستان کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ،سڑک بند

  



بنوں (تحصیل رپورٹر) شمالی وزیرستان اور بنوں کی تاجربرادری نے نیشنل پریس کلب بنوں میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے سامنے روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا بعد ازاں اُنہوں نے کمشنر بنوں ڈویژن سے ملاقات کرتے ہوئے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر یوسف زمان ودیگرنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران ہمارا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہواہے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ہمیں حق دیا جائے اُنہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں بنوں کے لوگوں کاکاروبار تباہ ہوچکا ہے ہمارا تیس لاکھ سے لے کرتقریباًستر لاکھ روپے تک نقصان ہوا ہے جبکہ اب ہمیں تین لاکھ تک روپے دئیے جارہے ہیں چونکہ یہ سراسرظلم ہے اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو تین دن کے بعد پوری تحصیل میرعلی کو بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر