پولیس شہداء کے ورثاء کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پولیس شہداء کے ورثاء کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت کے اعلانات کے باوجود دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کنٹریکٹ پولیس اہلکاروں کو شہداء پیکج نہ مل سکا جس کیخلاف شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء اور رشتہ داروں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے مقابلے کیلئے عارضی بھرتی ہونیوالے پولیس اہلکار قربانیوں کے باوجود نظراندازکیا گیا جو ورثاء کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے شہداء پیکج کے تحت دہشتگردی کا نشانہ بننے والے ایس پی اوز اہلکاروں کیلئے معاوضے کے اعلانات کئے تھے لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا جبکہ شہید ایس پی اوز کے لواحقین کو اعلانات کے باوجود کچھ نہیں ملا جس سے ان میں بے چینی پائی جاتی ہے۔مظاہرین نے کہاکہ شہیداہلکاروں کے بچوں کو اے ایس آئی پوسٹوں پر بھرتی کرکے شہدء پیکج کے تحت انہیں دیگر اعلان کردہ مراعات دی جائیں تاکہ ان کی مالی مشکلات کم ہوسکے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ احتجاج میں شدت لائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر