لوئر دیر،سردی کی شدت میں اضافہ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا

لوئر دیر،سردی کی شدت میں اضافہ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  



جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سب ڈویژن سمیت لوئر دیر اور دیگر پہاڑی علاقہ جات میں سردی کے شدت میں شدید اضافہ ہونے کے وجہ سے علاقائی لوگوں کو شدید مشکلات کے ساتھ کئی قسم بیماریا لاحق سمیت گھروں میں اگ جلانا بھی غریب لوگوں کے بس سے باہرلکڑی کا ریٹ فی من ایک سو روپے مہنگا ہوگیا ہے جس پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن بییٹھے ہے۔تفصلات کے مطابق جندول سمیت لوئر دیر کے تمام علاقہ جات میں سردی کے شدت میں شدید اضافہ ہونے کے وجہ سے علاقائی لوگوں کے بچوں کو نزلہ،زکام،الرجی،سمیت دیگر بیماریوں کے وجہ سے والدین سخت پریشان ہے علاقائی لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی اور دوسرے طرف ہسپتالوں کا برا حال جس میں غریب کیلئے ایک ڈسفوزبل سرنج تک دستیاب نہیں قابل تشویش ہے علاقائی لوگوں کا کہنا تھا کہ شدید سردی سے بچوں کو بچانا بھی مشکل ہوگیا ہے کیونکہ علاقائی لکڑی منڈیوں میں لکڑی کا ریٹ فی من ایک سو روپے مہنگا ہوکر 600اور کئی علاقوں میں 700 روپے فی من کو بیجا جاتا ہے جو غریب کے بس کا کام نہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...