میڈیا کلب تخت بھائیکے انتخابات،ہدایت اللہ مہمند چیئرمین منتخب

  میڈیا کلب تخت بھائیکے انتخابات،ہدایت اللہ مہمند چیئرمین منتخب

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) میڈیا کلب تخت بھائی سال 2020کے انتخا بات مکمل ہو گئے۔ اتفاق رائے سے حاجی ہدا یت اللہ مہمند تیسری بار چیئر مین جبکہ امجد خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں میڈیا کلب تخت بھائی میں ایک اجلاس زیر نگرانی سینئر صحافیوں حاجی حیات اللہ اختر اور الحاج دوست محمد درویش منعقد ہوا۔ دیگر عہدیداروں میں احمد زادہ مہمند سینئر وائس چیئر مین 1، ڈاکٹر جان عالم سینئر وائس چیئر مین دوم، اکبر خان یوسفزئی وائس چیئر مین 1، حاجی فضل وہاب روغانی وائس چیئر مین دوم، عادل نیاز ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فیصل زادہ انفارمیشن سیکرٹری، حاجی مسعود اعوان فنانس سیکرٹری،حسن سید آفس سیکرٹری، الحاج دوست محمد درویش سر پرست اعلیٰ جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے جا وید عالم مہمند چیئر مین اور عبدا لوہاب مہمند ڈپٹی چیئر مین منتخب ہو گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر