گومل یونیورسٹی کے معذور طلباء میں الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم

  گومل یونیورسٹی کے معذور طلباء میں الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم

  



ڈیرہ اسماعیل خان(پاکستا ن نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) اسلام آبادکی طرف سے پہلے مرحلے میں گومل یونیورسٹی کے تین معذور طلباء میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان نے الیکٹرک ویل چیئر تقسیم کر دیں۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود، ڈائریکٹر کوالٹی انشورنس سیل (کیو ای سی)ڈاکٹر نعمان رحیم بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر نعمان رحیم نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے الیکٹرک ویل چیئرپاکستان بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں دینا شروع کر دیں جس کے پہلے مرحلے میں گومل یونیورسٹی کو تین الیکٹرک ویل چیئر ز دی گئیں جو آج معذور طلباء میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ان ویل چیئر کی دو سال کی گارنٹی ہے جس میں ہر قسم کی مینٹیننس کمپنی کے ذمہ ہے اور جلدہی مزید الیکٹرک ویل چیئر گومل یونیورسٹی کے دیگر معذور طلباء کیلئے ایچ ای سی کی جانب سے مل جائیں گے جنہیں دیگر معذور طلباء میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ اس موقع پرقائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان نے ایچ ای سی کے اس اقدام کو نہایت سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ اسکیم مستقبل میں بھی جاری رہے گی تاکہ ان کی دیگر معذورطلباء زندگی کی دوڑمیں باقی لوگوں سے پیچھے نہ رہیں اور ملک اور قوم کی خدمت میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھیں۔اس موقع پر طلباء نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور گومل یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...