سرائے نورنگ میں گاڑی کی ٹکر سے الیکٹریشن سمیت 2 جاں بحق

  سرائے نورنگ میں گاڑی کی ٹکر سے الیکٹریشن سمیت 2 جاں بحق

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)انڈس ہائی وے منجی والاچوک کے مقام پرنامعلوم گاڑی کی ٹکرسے الیکٹریشن سمیت دوافرادجاں بحق ہوگئے‘اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے رابطے پرمیڈیاکوبتایاکہ نیکم خان ولدمحمدنصیب خان سکنہ محمدغزنی خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ اُن کے گھرکی بجلی خراب تھی جس کی مرمتی کے لئے واپڈااہلکاروں سے رابطہ کیاتواُنہوں نے حمزہ علی خان ولد مسعودخان سکنہ گنڈی خان خیل کومرمتی کے لئے بجھوایاحمزہ علی خان نے اُن کے گھرکی بجلی ٹھیک کردی تواُن کے بھائی شفقت اللہ نے گھرسے موٹرسائیکل پرحمزہ علی خان کومنجی والاچوک کی جانب روانہ کردیا بعدمیں اطلاع ملی کی کہ اُن کے بھائی شفقت اللہ اورحمزہ علی خان حادثے کاشکارہوکر دونوں زخمی ہوگئے جب ہم دیگررشتہ داروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچیں توبھائی شفقت اللہ جاں بحق ہوگیاتھاجبکہ حمزہ علی خان کوشدیدزخمی حالت میں طبی امداددینے کے لئے ہسپتال منتقل کردیاجوبعدمیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے پولیس نے نامعلوم گاڑی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاحمزہ علی کی نمازجنازہ گنڈی خان خیل جبکہ شفقت اللہ کی نمازجنازہ محمدغزنی خیل میں اداکردی گئی،واضح رہے کہ متوفی حمزہ علی خان کی پندرہ دن قبل شادی ہوئی تھی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...