غلط اور ملک دشمن پالیسیوں سے عوام بیزار ہوچکے ہیں، مولانا خیر البشر

غلط اور ملک دشمن پالیسیوں سے عوام بیزار ہوچکے ہیں، مولانا خیر البشر

  



پشاور (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پشاور کے ضلعی رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی غلط اورملک دشمن پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں اور اب وہ جے یوآئی کی حکومت چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں جے یو آئی کے سابق امیر پروفیسر مولانا خیرالبشر، مولانا سعید جان، مولانا رحمن سعید، مرکزی کونسل ممبر حاجی محمد ادریس اور عظمت علی مہمند نے کہا کہ عوام اب لسانی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اب عوام اپنے مستقبل بہتر کرنے کیلئے جمعیت علماء اسلام کی طرف دیکھ رہے ہیں خیبر پختونخوا کے لوگوں نے ہمارا ماضی دیکھا ہے اور جانتے ہیں کہ ہم کے پی کے کو ترقی کرنے والے صوبوں میں شامل کر سکتے ہیں، ملک آئینی وجمہوری اقدار کے بغیر چل رہا ہے، کٹھ پتلی حکومت نے غیر ذمہ دارانہ رویوں اور طرز حکمرانی سے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کو مفلوج کر دیا ہے کٹھ پتلی وزیراعظم نے اپنے دوستوں کو بچانے کے لیے نیب آرڈیننس منظور کیا سب سے زیادہ کرپٹ وزراء پی ٹی آئی میں ہیں۔ مولانا خیرالبشر نے کہا کہ پاکستان کے جتنا نقصان پہنچا دیا کٹھ پتلی حکومت نے اس کا ذمہ دار صرف اسٹیبلشمنٹ ہیں پاکستان میں اپنا کھیل کھیلا جا رہا ہے اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ایک آدمی اپنا گھر سنبھال نہیں کرسکتا وہ پاکستان کو کس طریقے سے سنبھال رکھے گا،عمران کے پاس ملکی ترقی کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے صرف یہودی پیروکاروں کے لیے سب کچھ کررہا ہے ایک سال میں ثابت ہو گیا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم ملک کو آئینی، جمہوری، پارلیمانی اقدار کے ساتھ چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے، ملک ایک بحران سے نکلتا ہے تو دوسرے بحران کا شکار ہو جاتا ہے، ملک بحران کا شکار کر دیا گیا ہے،ملک اس وقت کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...