جعلی چیک دینے کے الزام میں گرفتار شہری کی مشروط ضمانت منظور

  جعلی چیک دینے کے الزام میں گرفتار شہری کی مشروط ضمانت منظور

  



پشاور(نیوزرپورٹر)عدالت عالیہ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے شہری سے رقم ہتھیانے اور جعلی چیک دینے کے الزام میں گرفتار شہری کی درخواست ضمانت پر مشروط ضمانت کے احکامات جاری کردیئے درخواست گذار عارف طاہر کا پارٹنر کیساتھ رقم 63 لاکھ کا تنازعہ تھا 33 لاکھ کے چیک دئیے، معاہدہ ہوا تھا کہ پچیس ہزار روپے جولائی 2019 سے رقم دونگا مگر مخالف فریق نے 33 لاکھ کے ضمانتی چیک پر ایف آئی آر کردی دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ دیا کہ اگر پٹیشنر رقم دینے میں ناکام ہوا تو ضمانت کینسل کرنیکی درخواست کا مخالف فریق کو حق ہوگا جس کے بعد سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت عالیہ نے دو لاکھ دو نفری ضمانت پر مشروط ضمانت کی درخواست منظور کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...