منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

  منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

  



پشاور(نیوزرپورٹر)عدالت عالیہ پشاور نے خلیجی ممالک منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست ضمانت منظور کرلی پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی نے ملزم نجی دین ساکن ہنگو کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی، استعاثہ کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ وہ شیمپوکی بوتل میں 362 گرام آئس اور 262 گرام چرس قطر سمگل کررہا تھا جس کو سکیورٹی اہلکاروں نے تیرہ نومبر2019 کو گرفتار کیاتھا۔ ملزم کی جانب سے عدالت عالیہ میں محمد الیاس اورکزئی ایڈووکیٹ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ تفتیش میں خامیاں ہیں اور ملزم کے خلاف شواہد بھی کافی نہیں ہیں جبکہ ملز م کا سابقہ کوئی کریمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے۔عدالت عالیہ نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے

مزید : پشاورصفحہ آخر