تحریک انصاف کرپشن دھلائی مشین پارٹی بن گئی ہے، شیر اعظم وزیر

  تحریک انصاف کرپشن دھلائی مشین پارٹی بن گئی ہے، شیر اعظم وزیر

  



بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کرپشن دھلائی مشین پارٹی ہے جسمیں شامل ہونے والے دھل جاتے ہیں اس کے علاوہ سب عمران خان کو چور نظر آتے ہیں،حکومتیں آرڈیننس سے نہیں چلتیں نیب ترامیم کرکے عمران خان نے اپنے لئے راستے صاف کرنے کی کوشش کی ہے انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ انکے دن اب گنے جاچکے ہیں اور انکے تمام ساتھی بی آر ٹی،ملم جبکہ کیش،ہیلی کاپٹر کیس اور دیگر کرپشن کے مقدمات میں جیل جانے والے ہیں اور انکی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اسلئے انہوں نے نیب میں مرضی کے مطابق ترامیم کیں اور ان ترامیم کے نتیجے میں خان صاحب کے ساتھ ملنے والے داغدار سیاستدان اب دھل گئے ہیں نیب ترمیمی آر ڈیننس عمران خانا ور انکے ساتھیوں کیلئے این آر او ہے اور اس صدر کے ذریعے منظور ہونے والے اس آرڈیننس سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان این آر او نہ دینے کے نعرے دوسروں کیلئے لگا رہے تھے اپنے لئے انہوں نے نیب آرڈیننس ترمیم کے ذریعے این آر او دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے سب کاموں پر یو ٹرن لیا تھا اب نیب آرڈیننس پر بھی یوٹرن لیا ہے جو کہ مادر آف دی یو ٹرن ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اگر نیب قانون میں حقیقی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ کے ذریعے کرے اپنے چہیتوں کیلئے الگ اور اپوزیشن والوں کیلئے الگ قانون ایک ساتھ نہیں چل سکتے انہوں نے کہا کہ ہم احتساب چاہتے ہیں لیکن یکطرفہ احتساب نہیں چاہتے کہ عمران خان کی چھتری تلے جمع ہونے والے نیب زدے کسی کو نظر نہ آئے اور سیاسی مخالفین کے نیب کے ذریعے ٹارچر کیا جائے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سابق صدر آصف علی زرداری کی تمام پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں اور 2020نئے انتخابات کا سال جبکہ کپتال کیلئے جیل جانے کا سال ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...