پبی،لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پبی،لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان)نوشہرہ کینٹ پولیس نے لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ نان کسٹم پیڈ اشیاء کسٹم حکام کے حوالے تفصیلات کے مطابق:۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں گزشتہ شب عنایت علی امجد SHO نوشہرہ کینٹ نے بمعہ پولیس نفری ناکہ بندی کی تھی۔مختلف گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی جاری تھی۔تلاشی کے دوران دو(02) مختلف بسوں کی تلاشی لینے پردونوں گاڑیوں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد ہوئے۔ جن میں 102کاٹن تالے (لاک) 600 عدد ہیئر سٹٹنیر،300عدد شیونگ کٹ،109 کلوگرام انڈین گوٹکا(چھالیہ) اسکے علاوہ الیکٹرانک سامان اور مختلف قسم کا کپڑاجسکی مالیت لاکھوں بتائی جاتی ہیں۔جس کے بارے میں ڈرائیوران سے معلومات کی گئی۔جس پر ڈرائیوران نے یہ اشیاء غیر قانونی طریقے سے دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا۔جو کہ ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کئے جاتے ہیں۔ جس پر کسٹم حکام کو موقع پر بلوا کر دونوں بسیں اور تمام نان کسٹم پیڈ اشیاء اُنکے حوالے کر دی گئی۔