مشہور زمانہ تین بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت کنفرم

مشہور زمانہ تین بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت کنفرم

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے مشہورزمانہ تین بھائیوں کے قتل کے کیس میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے کیس کی سماعت کی، استغاثہ کے مطابق ملزم عمر نعیم پر الزام ہے کہ اس نے 25مئی 2019کو جائیداد کے تنازعہ پر عمرزئی کے رہائشی تین بھائیوں کو قتل کردیا تھا تاہم عدالت نے پولیس کیجانب سے ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکامی کی بناء پر ملزم کو چار لاکھ دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دے دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...