ریسکیو 1122روز اول سے عوام کی خدمت کیلئے کو شاں ہے، کمال شاہ

ریسکیو 1122روز اول سے عوام کی خدمت کیلئے کو شاں ہے، کمال شاہ

  



مردان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے کہاہے کہ ریسکیو 1122 روز اول سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور مردان میں اپنے قیام 7 سالوں میں 1 لاکھ 24 ہزار حادثات میں عوام کو اپنی بین الاقوامی طرز کی خدمات فراہم کر چکا ہے وہ مردان پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں صدر لطف اللہ لطف، جنرل سیکرٹری ایم بشیر عادل نائب صدر محمد یعقوب، فنانس سیکرٹری پرویز شاہین اور جائنٹ سیکرٹری شاہ حسین کو مبارک دینے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مردان میں ریسکیو 1122 کی کامیابی میں مردان کے صحافیوں کا بھی بہت اہم کردار ہے جنہوں نے ریسکیو 1122 کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہمیشہ ہمارے پیغام کو عوام تک پہنچانے اور عوام میں ریسکیو 1122 کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے ریسکیو 1122 کی نئے متعارف کی جانے والے اقدام سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب آمدورفت کیلئے استعمال ہونے والے سمارٹ فون ایپلیکیشن”کریم“کے ذریعے مردان کے شہری علاقے میں ایک کلک سے ریسکیو1122 اپ کی خدمت کے لیے حاضر ہوگی کمال شا ہ نے بتایا کہ سیکٹری ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا محمد عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کی سربراہی میں نجی کمپنی کریم کیساتھ باہمی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت صوبائی حکومت اور ریسکیو 1122 کی جانب سے پشاور میں کریم ایپ کے ذریعے کامیاب سروس کے آغاز کے بعد اب مردان میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔مردان میں کریم ایپ استعمال کرنے والے افراد حادثات پیش آنے پر ایک کلک سے ریسکیو 1122 کی خدمات حاصل کرنے کے قابل ہونگے اور یہ سروس بھی عواماالناس کو مفت فراہم کی جائے گی اس کیساتھ ساتھ ریسکیو 1122 ہیلپ لائن پر خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...