نوشہرہ میں خواتین کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

نوشہرہ میں خواتین کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ(بیورورپورٹ)گذشتہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نوشہرہ حاجرہ سمیع نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ کینٹ میں ضلع بھر کی خواتین کیلئے خصوصی طور پر کھلی کچہری کا انتظام کیا۔ جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کیافسران نے شرکت کی۔ خواتین نے اپنے مسائل اور تجاویز اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سامنے پیش کئے۔ جس میں سکولوں کی صفائی, گیس لوڈ شیڈینگ, گرلز سکولوں میں خواتین خالہ کی بھرتیاں, ضلع میں فیمیل یونیورسٹی کا قیام اور پرائیویٹ میڈیکل کلینکس کے روزانہ کی بنیاد پر معائنہ وغیرہ شامل ہیں۔اس موقع پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔انھوں نے تمام افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی کے بارے میں بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں۔ اس موقع پر خواتین نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا کھلی کچہری کے انعقا د پر شکریہ ادا کیا