ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن بنوں کا سپورٹس گالا سے بائیکاٹ
بنوں (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں نے ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کا بائیکاٹ کردیا ڈسٹرکجٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع بنوں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر صفت اللہ خان منعقد ہوا جسمیں ایسوسی ایشن کیعہدیداروں سمیت مختلف کلبوں کے مشران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی اور متفقہ فیصلے کے بعد جنرل سیکرٹری اسرار بنگش نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفیسر نے ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اور فٹ بالک کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرکے فٹ بال کا ایونٹ اپنی نگرانی میں کرنے اور کریڈٹ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ ایسوسی ایشن کے ذریعے ٹورنمنٹ کرانے کیلئے ناقابل قبول شرائط پیش کیں جس پر ایسوسی ایشن اور فٹ بال کے کھلاڑیوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور سب نے مل کر متفقہ فیصلہ کرلیا ہے کہ ایسوسی ایشن اور کلبز اس ٹورنمنٹ کا بائیکاٹ کریں گے۔