بنوں،ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ نجب سوان کلہ نے جیت لیا

  بنوں،ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ نجب سوان کلہ نے جیت لیا

  



بنوں ّ(بیورورپورٹ)آدھمی پیران بنوں میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ نجب سوان کلہ نے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی جے یو آئی بنوں کے رہنما وسابق تحصیل کونسلر سینان درانی ایڈوکیٹ اور شاہ نیاز خان نے کھلاڑیوں میں چھوٹا جانور،ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے فائنل میچ میں نجیب سوان کلہ نے پہلے کھیلتے ہوئے کمال مروت کے برق رفتار 52رنزکے بدولت مقررہ آٹھ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 100رنز سکور کئے101رنز کے ہدف کے تعاقب میں پیران کلب نے مقررہ اوورز میں 65رنز بنائے شیر بہادر نے سب سے زیادہ39رنز سکور کئے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جے یو آئی کے سابق تحصیل کونسل ممبر سیننان درانی نے بہترین کھیل پیش کرنے پر ٹورنمنٹ کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بہترین ٹورنمنٹ کے انعقاد پر ٹورنمنٹ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کھیل انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے کھلاڑیوں کو چاہیئے کہ وہ کھیل کے دوران سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں اور ڈسپلن کا مظاہرہ کریں کھی کے ذریعے ہی نوجوان نسل مو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے سینان درانی اور شاہ نیاز خان نے ٹورنمنٹ کمیٹی کیلئے30ہزار روپے نقد جبکہ ونر ٹیم کیلئے ہزاروں روپے نقد انعام کا اعلان کرنے سمیت ونر ٹیم کو چھوٹا جانور بطور انعام دینے سمیت کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،شیلڈز اور میڈلز بھی تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر