عوام کا اعتماد ہی پاک فوج کا سرمایہ ہے،بریگیڈئیر امتیاز

  عوام کا اعتماد ہی پاک فوج کا سرمایہ ہے،بریگیڈئیر امتیاز

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) سکیٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان قائم پیار اور محبت کے رشتہ کو دنیا کی کوئی بھی طاقت ختم نہیں کر سکتی ہے عوام کا اعتماد ہی پاک فوج کا سرمایہ ہے فوج کسی بھی مشکل وقت میں اپنے غیور عوام کو مایوس نہیں کرے گی ٹانک کی خوشحالی اور دیر پا امن کے لئے شہری پاک فوج کا ساتھ دیں دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے پاک فوج دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہے گی والدین نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے تعلیم پر توجہ دیں تاکہ یہاں کے بچے پڑھ لکھ کر معاشرے کے باوقار شہری بن سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کور قلعہ کے مقام پر پاک فوج کی کوڑ بٹالین ایثار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غرباء میں سردیوں سے بچاؤ کا سامان اور بے روزگار معذور افراد میں فروٹس و سبزیوں کی ریڑھیاں تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں پاک آرمی کوڑ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل عامر، مقامی صحافیوں،غرباء،یتیم بچوں،معززین علاقہ،کمپیوٹر میں بنیادی کورس کرنے والے مختلف سکولوں کے طلباء سمیت بے روزگار معذور افراد نے شرکت کی بریگیڈئیر امتیاز کا کہنا تھا کہ پاک فوج علاقہ میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل اور دکھی انسانیت کی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنا کردار ادا کر رہی ہے پاک آرمی کی کوڑ بٹالین نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے انسانیت دوست پروگرام انعقاد کیا ہے اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کر تا ہوں علاقہ کے نوجوانوں اور سکولوں کے طالبعلموں کو پاک آرمی کے زیر اہتمام کمپیوٹر کے بنیادی کورس کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے علاقہ کے بچوں کے لئے بنیادی تعلیم کی راہیں ہموار ہونگی انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو تعلیم پر توجہ دیتی ہیں پاک فوج اپنی عوام کے ساتھ ہے فوج عوام کی ہے ہم سب کو ملکر اور متحد ہوکر پاکستان کے دشمنوں کو شکست سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کے علاج کے لئے الشفاء آئی ہسپتال کی ماہر سرجیکل ٹیم ٹانک آ رہی ہے جو 12جنوری کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک میں 13جنوری کو کوڑ قلعہ میں اور 14جنوری کو جنڈولہ ہسپتال میں موجود ہوگی جہاں سرجیکل ٹیم میں شامل آنکھوں کے مایہ ناز ڈاکٹرز شہریوں کا مفت طبعی معائنہ کریں اور انہیں ادویات بھی فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوامی فلاح و بہبود کے لئے خدمات سر انجام دیتی رہے گی تاکہ علاقہ میں خوشحالی آ سکے تقریب کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز حسین اور لیفیٹنٹ کرنل عامر نے غرباء اور یتیم بچوں میں سردیوں سے بچاؤ کا سامان،بے روزگار اور معذور افراد میں پھل اور سبزیوں کی ریڑھیاں جبکہ مدرسوں کے طلباء میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کئے شہریوں نے پاک فوج کے مذکورہ اقدام کو سراہا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر