شانگلہ پولیس نے جرائم پر قابو پالیا ہے،ملک اعجاز

  شانگلہ پولیس نے جرائم پر قابو پالیا ہے،ملک اعجاز

  



الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے سالانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ پولیس نے جرائم پر قابو پالیا ہے اور الحمد اللہ سال 2018 کی مناسبت سے جرائم میں کافی کمی ائی ہے، پریس کانفرنس میں ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون،ڈی ایس پی الپوری ظاہر شاہ خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان، ڈی ایس پی بشام پیر سید اور ڈی ایس پی پورن زیراب گل موجود تھے۔سال 2019کے دوران شانگلہ پولیس نے ضلعی پولیس سر براہ ملک اعجاز کے خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے ضلع بھر میں کل 1095سرچ اینڈ سٹرائک اپریشنز عمل میں لائے۔ جس کے بدولت ضلع بھر میں سال2019میں دہشت گردی یا کوئی دیگر ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو اجو کہ شانگلہ پولیس کی دن رات محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بہ دوران سرچ اینڈ سٹرائک اپریشنز شانگلہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4636مشکوک افراد کو زیر دفعہ 55/109گرفتار کرکے انٹاروگیٹ کئے۔ اسی طرح سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب عرصہ دراز سے روپوش مجرمان اشتہاری 51، دیگر ملزمان بھی گرفتارکئے جن کے قبضے سے بہ تفصیل زیل اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برآمد کئے۔کلاشنکوف 25، رائفلز23، بندوق 141، پستول مختلف بور 316،کارتوس 8067، بارود3.010کلو گرام، بتی 132 فٹ، ڈائنامنٹ 06 عدد، ڈیٹونیٹر33، پٹاخے21725، سلیپران505۔ مجرمان اشتہاری51،چرس30 کلو گرام،شراب 35بوتل اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات پر ناقص سیکورٹی کے بناء پرسوئیپ ایکٹ کے تحت بہ تفصیل زیل مقدمات درج رجسٹر کئے. بس سٹینڈ 14 مقدمات،سکول 57،مقدمات، ہوٹلز 74مقدمات، موبائل ٹاورز 49 مقدمات،کرایہ داران کے خلاف 72 مقدمات، لاؤڈ سپیکر 190 مقدمات، جیولر شاپ 19 مقدمات،BHU 01 مقدمہ، پٹرول پمپ09 مقدمات، ایکسچینج 06 مقدمات درج رجسٹر کئے۔ٹریفک پولیس نے سال2019 کے دوران ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر لاکھوں جرمانے وصول کرکے گورنمنٹ خزانہ میں جمع کر دی ہے۔ پولیس میں نئے اصلاحات کے مد میں بہ تفصیل زیل کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ۱۔ ڈی آر سی نے کل179 معمولی نوعیت کے مسائل حل کیئے۔ ۲ پولیس لیزان کمیٹی نے کل 168 مسائل حل کئے۔VVS سسٹم کے زریعے کل218269 گاڑیوں کو چیک کیئے جن میں سے 44 گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں گئی ہیں۔ CRVS کے زریعے ٹوٹل 483579 مشکوک افراد کو چیک کرکے کلئیر قرار دیا گیا ہیں.PAS سسٹم کے زریعے کل کمپلینٹس57 موصول ہوکر جن میں 55 کی ازالہ بروقت ہو چکی ہیں جبکہ02 مپلینٹس پر کاروائی جاری ہے۔ PAL سسٹم کے زریعے سال 2019 میں 1345 پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹ اسیشو کی گئی ہیں جبکہ309 کرایہ داروں کی ویرفیکشن بھی ہوئی ہے۔شانگلہ پولیس نے جرائم کے خلاف کافی حد تک کنترول حاصل کیا ہے سال2019 میں قتل کے 27 مقدمات، اقدام قتل کے17 مقدمات، ضرر کے 40 مقدمات رجسٹر ہوکر پولیس نے جدید سائنسی خطوط کے زریعے تفتیش کرتے ہوئے جملہ ملزمان بھی گرفتار کئے ہیں. اسی طرح مقدمات میں فریقین سے کاروائی انسدادی بھی عمل میں لائی گئی ہیں سال2019 کے دوران کل5954 افراد کو زیر دفعہ 107/151 ض ف پابند ضمانت کئے گئے ہیں۔ شانگلہ پولیس جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے صورت ھال کو برقرار رکھنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں۔ اسی طرح ائی جی پی خیبر پختونخوا کے خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں سال 2019 کے دوران کل 25 کھلی کچہریاں منعقد کی گئی ہیں جہاں پر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا۔ امن و امان کے حوالے سے سال2019 بہت بہترین اور پُر امن رہا۔ سال2019 میں سیاحوں کے علاوہ غیر ملکی سیاح بھی زیادہ تعداد میں شانگلہ ائے تھے جسمیں 2782 غیر ملکی سیاح بھی ائے تھے انہوں نے یہاں کی پرسکون ماحول دیکھ کر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ اسی طرح سال2019 میں جدید سائنسی خطوط کے زریعے اندھے مقدمات کو ٹریس کرکے بہترین تفتیش کے بدولت کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...