ضمانت کے کیسوں کو طوالت نہیں دی جاسکتی،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ

  ضمانت کے کیسوں کو طوالت نہیں دی جاسکتی،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا ہے کہ ضمانت کے کیسوں کوکسی صورت طوالت نہیں دی جاسکتی اور خاص کر وہ کیسز جن میں پہلے ہی عدالت نے تاریخ مقرر کی ہو کیونکہ زیادہ تر لوگ جیلوں میں پڑے ہوتے ہیں فاضل جسٹس نے نے یہ ریمارکس گزشتہ روز ایک وکیل کی جانب سے ضمانت کے کیس میں التوا کے درخواست کے دوران دیئے فاضل بینچ نے اس موقع پر ریمارکس میں کہا کہ کیونکہ جیلوں میں لوگ پڑے ہیں اور عدالت کا ایک سپیشل بینچ ان کیسوں کی سماعت کرتا ہے اس لئے کسی صورت التوا نہیں دیا جا سکتا تاہم اگر متعلقہ وکیل کو فائل دیکھنی ہے تو عدالت اس کے لئے فائل ارینج کر سکتی ہے اور شام پانچ بجے تک وہ کیسوں میں سماعت کر سکتے ہیں مگر التوا کے لئے عدالتوں کو مجبور نہ کیا جائے انہوں نے ریمارکس دیئے کہ چونکہ عدالت ضمانت کے کیسوں میں پہلے سے تاریخیں مقرر کرتی ہیں اس لئے وکلا کو اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ عدالت میں اپنا کیس تیار کر سکتے ہیں بعد ازاں کیس کی سماعت مکمل کرلی