شبقدر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
شبقدر میں بجلی سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اختجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں تمام علاقوں میں دھند کا راج حد نگاہ صفر کے قریب ہے ریکارڈ توڑ سردی میں شبقدر پی کے 60شبقدر کے تمام یونین کونسلوں میں بجلی اور سوئی گیس بندش کے باعث لاکھوں عوام گھمبیر مسائل اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں ریکارڈ توڑ سردی میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی سوئی گیس بندش کے باعث تحصیل شبقدر کے 12 یونین کونسلوں کے لاکھوں عوام کی نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی بجلی سوئی گیس کی مسلسل بندش کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے شبقدر کے مختلف علاقوں میں اختجاجی مظاہرے جاری ہیں آج شبقدر کے علاقہ پیر قلعہ میں مہمند کے مختلف اقوام نے اختجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے مہمند باجوڑ شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا مظاہرین نے کہا کہ سخت ٹھٹھرتی سردی میں بجلی اور سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ھے جبکہ سخت سردی میں نمونیا اور دیگر امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے ہسپتالوں کے وارڈز زیادہ ٹھنڈے ہیں جسمیں نمونیا اور دیگر امراض میں مبتلا بچوں اور معمر افراد کی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں مظاہرین نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہیں مظاہرین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بجلی سوئی گیس کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرے ورنہ اس ریکارڈ توڑ سردی میں تاریخ کی بدترین اختجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کرینگے